پاکستانی شیعہ خبریں

ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کرنے کی ضرورت ہے، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کرنے کی ضرورت ہے، اتحاد امت کے ذریعے ہی دشمن اسلام و پاکستان کو شکست دی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز المرکز اسلامی پشاور میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کو نچلی سطح تک فعال کیا جائے، ہم اتحاد ملت کانفرنسز ہر علاقے میں منعقد کرائیں، ہمیں چاہیئے کہ جمعہ کے خطبات میں خود جاکر شرکت کریں، انشاء اللہ اگر ہماری کوشش رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان میں بھی امن کی فضاء قائم ہو جائے گی اور دشمن پاکستان و دشمن اسلام کو شکست ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف عہدوں تک نہیں، صرف کمیشنوں تک نہیں بلکہ ہر مسئول کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرنا ہوگی، اور اگر ہم نے اتحاد و وحدت کے حوالے سے کوئی غفلت برتی تو کل خدا کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button