پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، ایم ڈبلیو ایم کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے چکرکوٹ دھرنے اور شہدائے تفتان کے جنازوں کے استقبال کے لئے جمع مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام ناب کے پیرو ہیں اسلام امریکیائی کے نہیں۔ ہم ملت اسلامی سے بھی اور پاکستان سے بھی محبت کرتے ہیں۔ ہمیں شہید کر کے دشمن یہ نہ سوچے کہ پاکستان سے محبتوں میں کوئی کمی آجائے گی بلکہ ہم ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے۔ انہوں نے وفاقی اور بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تفتان ایک حساس علاقہ ہے جہاں ہر وقت سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جاتے ہیں ایسے علاقے میں اتنے بڑے واقعہ کا رونما ہونا سمجھ سے بالاتر ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے اور اس کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نااہل ہو چکی ہے۔

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے نے پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان سفاک دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ یہ پاک فوج کے بھی دشمن ہیں پولیس کے بھی دشمن ہے اور عام عوام کے بھی، اگر انکے خلاف کاروائی میں دیر کی گئی تو یہ یاد رکھیں کل ان سے دوبارہ مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم چودہ سو سال سے شہادتوں کی ایک تاریح رکھتے ہیں ہم شہادت سے کھبی بھی نہیں گھبراتے جوانوں کے جذبات بہت زیادہ اُبھرے ہوئے ہیں ایسا وقت نہ آجائے کہ ان کے جذبات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے۔

بعد ازاں سانحہ تفتان میں شہید افراد کی میتیں خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے پشاور پہنچائی گئیں۔ گیارہ میتوں کو کوہاٹ اور دس کو اورکزئی ایجنسی منتقل کیا گیا۔ کوہاٹ میں تمام گیارہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران ہنگو روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔ اورکزئی ایجنسی کے شہید افراد کی نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ تدفین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button