Uncategorized

طالبان کے حامی ایک طرف اور پوری قوم دوسری طرف کھڑی ہے، انجمن طلبہ اسلام

شیعہ نیوز (لاہور) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ دین بیزار عناصر کا اسلام کو دیس نکالا دینے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی کو کچلنے کے لیے پاک فوج کو فری ہینڈ دیا جائے۔ حکمرانوں نے فوج کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ دہشت گردوں کو ملنے والی بیرونی امداد روکنے کے لیے سفارتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سانحۂ کراچی ناقص حکومتی کارکردگی پر ایک اور بدنما داغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رہنما قدیر حسن ٹیپو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکرم رضوی نے کہا ریاست کے باغیوں کو اپنا بھائی قرار دینے کی سوچ گمراہ کن ہے۔ ملکی و غیرملکی دہشت گرد پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ موجودہ حکمران دہشت گردوں سے مقابلے کی جرأت سے محروم ہیں۔ طالبان کے حامی ایک طرف اور پوری قوم دوسری طرف کھڑی ہے۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث جنونی گروہ کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بے گناہوں کا خون بہتا رہے گا۔ طالبان سے مذاکراتی پالیسی سے ریاست کمزور اور دہشت گرد مضبوط ہوئے ہیں۔ حکومت ریاستی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہر محب وطن اور امن پسند پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا حامی ہے۔ طالبان کا بھارتی ایجنٹ ہونا کھلی حقیقت ہے قومی نظریہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تخریبی اور احتجاجی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ قرآن کو مقصد حیات بنا کر ہی دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حُبّ الوطنی کا تقاضا ہے کہ ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لیے قومی قیادت متحد ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button