Uncategorized
زخمیوں کے خون کا عدل کے ذریعے حساب دینا ہوگا،علامہ طاہر القادری
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کئی گھنٹے لاہور ایئرپورٹ پرطیارے سے باہر آگئے، جس کے بعد اُن کا اپنی رہائش گاہ کی طرف سفر جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارے ای کے612 کو آج صبح بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، لیکن کافی دیگر فضاء میں پرواز کرنے کے بعد اسے لاہور کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر طیارے کی لینڈنگ کے بعد طاہر القادری نے جہاز کا رخ موڑے جانے کی وجہ سے باہر آنے سے انکار کردیا تھا۔ امارات ائیرلائنز کی ویب سائٹ نے طیارے کا رخ موڑے جانے کی تصدیق کی۔