Uncategorized

مدارس کے خلاف سرچ آپریشن توہین آمیز اقدام ہے،علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پرامن اور مہذب رویہ رکھنے والے مدارس کے خلاف سرچ آپریشن توہین آمیز اقدام ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ 26 سے زائد ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے مدارس کے نئے سرچ آپریشن کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟، کیا یہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے یا مجبوری، بے بسی اور بوکھلاہٹ کا شاخسانہ ہے، یا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے، گرتی ہوئی ساکھ یا بیڈ گورننس سے نظریں ہٹانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ جو مدارس برسوں سے قائم ہیں اور معاشرے میں جن کا احترام اور ساکھ قائم ہے اور جن مدارس کے حوالے سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وہ پُرامن اور مہذب رویہ کے حامل ہیں، ایسے مدارس کیخلاف سرچ آپریشن کرنا توہین آمیز اقدام ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے کہ جو مدارس وطن عزیز کی سالمیت اور شہریوں کیلئے خطرہ ہیں اور جنکے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ ان مدارس کیخلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے، لیکن سکروٹنی سرچ آپریشن کی آڑ میں ایسے مدارس جو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق احسن طور پر سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان و اسلام کی خدمت کر رہے ہیں، ان کیخلاف کارروائی اور بے جا تنگ کرنا ناپسندیدہ عمل ہے، اس سے اجتناب کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button