Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم علامہ ساجد نقوی کے حکم پر نکلنے والی القدس ریلی میں شرکت کرے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (لاہور) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنر ل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر نکلنے والی عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے آفیشل پیجز پر جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای (دامت برکاتہ) کے حکم پر یوم القدس منایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر قبلہ اول کی آزادی کیلئے ۲۶ رمضان المبارک کو ملک بھر میں یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین بھی نمائندہ ولی فقیہہ کے حکم پر نکالی جانے والی ریلیوں میں شرکت کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button