Uncategorized

ایک اور شیعہ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی : پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گارڈن پولیس نے دوسری کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتائی ہیں کہ مسعود عرف کالا کے قبضے سے آوان بم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، دوران تفتیش ملزم نے مخالف جماعت کے عہدیدار سمیت5افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم نے2012میں مخالف سیاسی جماعت کے انچارج کو بھی قتل کیا،گرفتار ملزم مسعود نے یہ واردات نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کی تھی، فائرنگ سے سیاسی جماعت کے عہدیدار کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے ناظم آباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کو مارنے اور رضویہ میں بھی ایک شخص کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتارملزم مسعود عرف کالا سےمزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں کراچی گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نبیل اور آصف شامل ہیں، جن کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے پڑوس میں واقع اسکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان سے جیولری، لاکھوں روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ، موبائل فون، گرین کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button