Uncategorized

حضرت خدیجہ (س) نےجان و مال سے اسلام کی خدمت کی، اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے 10 رمضان المبارک رحلت بی بی خدیجۃ الکبری (س) کے حوالے سے تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مالدار خاتون نے عالم غربت میں جان، جان آفریں کے سپرد کر دی اور رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ خدا کے دین پر اپنی جان اور مال لٹا دینا چاہئے، اسلام آج بھی حضرت خدیجہ (س) کی جان اور مال کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ کا شمار تاریخ انسانیت کی ان عظیم خواتین میں ہوتا ہے، جنہوں نے انسانیت کی بقاء اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ خصوصاً خواتین کو حضرت بی بی خدیجہ (س) سے درس حاصل کرنا چاہیے، حضرت خدیجہ تمام اخلاقی فضائل و کمالات کی مالکہ تھی، خواتین عالم کو چاہیے کہ انہیں اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیکۃ العرب، ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری (س) نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کرکے اور تصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا، پیغمبر اسلام نے ہمیشہ آپ کو ایک بافضیلت، متقی، مخلص خاتون بتایا کہ آپ ہر لحاظ سے کمالات کی مالک تھیں اور ہمیں آپ سے درس حاصل کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button