یوم القدس عالمی استعمار کے خلاف سر بکف ہو نے کا دن ہے، علامہ مختار امامی
شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ یوم القدس یوم شعائر اسلام ہے،یوم القدس عالمی استعمار کے خلاف سر بکف ہو نے کا دن ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں یوم القدس اسلامی تشخص کے ساتھ منائے گی۔ یہ بات انہوں نے نیو وحدت سیکریٹریٹ کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ سالہائے گزشتہ کی نسبت اس سال یوم القدس انتہائی حساس اہمیت کا حامل ہے، غزہ ، عراق اور شام میں جاری انسانیت سوز مظالم تقاضا کرتے ہیں کہ یوم القدس کو ’’یوم حمایت مظلومین جہاں ‘‘کے طور پر منایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعتہ الوداع کو یوم القدس منانے کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا ہے ،مرکزی شعبہ اطلاعات نے یوم القدس کی مناسبت سے پوسٹر جاری کردیا ہے ، اس دن مختلف شہروں میں فلسطین سیمینار کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ،جب کہ آئی ایس او کے ساتھ ریلیوں میں بھر پو ر شرکت کی جائے گی۔