آئی ایس او جامعہ این ای ڈی کے تحت دفاع غزہ مظاہرہ
شیعہ نیوز(کرچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن NEDیونٹ کی جانب سے غزہ کے نہتے، معصوم اور بے گناہ عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت میں یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات اور جامعہ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریکی نکالی گی۔ جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکسان کی سرپرست کمیٹی کے رکن علامہ صادق رضا تقوی نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ھوئے علامہ صادق تقوی نے کہا NED کے طلبہ و طالبات کو خراج عقیدت پیش کرتا ھوں کہ یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی نے کہ جس نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ۔ان طلبہ و طالبات نے عرب عیاش حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی ھے۔ ھم یہاں سے فلسطینی اور خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ھیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ھم پاکستانی عوام ان کے ساتھ ھیں اور ھم جمعہ الوداع کو یوم القدس کے دن ان کا ساتھ دینے کا عہد کریں گے۔ آج ھماری فلسطینی بھائیوں کی سحری و افطاری، نماز جمعہ اور جماعات ان کے خون میں غلطاں ھے! آج کی اس ریلی کا پیغام یہ ھے کہ ھم متحد ھیں اور اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے آمادہ ہیں۔