پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالم اسلام کشمیر و فلسطین پر مشترکہ پالیسی اختیار کرے،حامدموسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حریت رہنمایٰسین ملک کی سز اکے غیرمنصفانہ فیصلے کو امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت خام خیالی میں مبتلا ہے، یٰسین ملک کی سزا سے آزادی کشمیر کی چنگاری شعلہ جوالہ بن کر بھڑکے گی اورمودی کا کوئی حربہ آزادی کشمیر کے سیل رواں کو نہیں روک سکے گا،عالم اسلام کشمیریوں کے ساتھ بیگانگی ختم کرے، کشمیر و فلسطین پر مشترکہ پالیسی اختیار کرے،بھارت سے دوستی کے دیوانے مسلم ممالک کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کریں،اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ختم کرے،امام جعفر صادق نے اسلامی تعلیمات کی ترویج کیلئے بے پناہ کوششیں انجام دیں۔ اس امرکااظہارانہوں نے جمعرات کو ٹی این ایف جے پنجاب کے ناظم الامور علامہ محسن الحسینی اورصوبائی صدرعلامہ حسین مقدسی کی سرکردگی میں عشرہ صادق آل محمدؐکمیٹی کے صوبائی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ نے کہاکہ امام جعفر صادق نے جام شہادت نوش کرنا قبول کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button