Uncategorized

پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، علامہ راجہ ناصر کے گارڈز اور ڈرائیور اغوا

شیعہ نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے دو محافظ اور ایک ڈرائیور کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے محافظ رضوان، عاصم اور ڈرائیور نثار راولپنڈی سے یوم علی (ع) کے جلوس کے بعد واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کی آخری فون کال ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی کو ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری سحری کے وقت واپس اسلام آباد آگئے تھے، تاہم گارڈ اور محافظ بعد میں واپس آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے غائب کر دیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اغوا کئے گئے محافظ اور ڈرائیوروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button