Uncategorized

کراچی میں ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، فضل نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید فضل عباس نقوی نے لاہور میں یوم علی ؑ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مخصوص مکتب فکر کے نوجوانوں کے قتل عام میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سندھ گورنمنٹ بھی ملوث ہے، پیپلز پارٹی کا صوبہ سندھ میں تکفیری دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان نااہلوں کے گذشتہ اور موجودہ دور حکومت میں 3 ہزار سے زائد بے گناہ افراد جن کا تعلق مکتب محمد ﷺ و آل ؑ محمد ﷺ سے تھا، کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ہم مزید لاشیں نہیں اُٹھا سکتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں وسائل کی بندر بانٹ پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی روز واویلا کرتی ہیں، لیکن بے گناہوں کے قتل عام پر دونوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ اُن کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button