پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، عسکریت پسند کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز(پشاور) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک مبینہ عسکریت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔ جبکہ مطیع اللہ کے ایک ساتھی کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جانی خیل کے فرنٹیئر ریجن میں ایک سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگئے، جبکہ اب کے ایک شدت پسند ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدت پسند کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ شدت پسند کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button