Uncategorized

اگست کے آخر میں حکومت نہیں رہے گی: طاہر القادری

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے حکمران نہیں رہیں گے اور اگر قانونی فیصلہ نہیں ہوا تو عوامی عدالت فیصلہ کرے گی انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ نواز شریف فیصلہ کرلیں پہلے وفاقی حکومت کو جانا ہے یا پنجاب حکومت کو۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یوم شہداء دس اگست کو منایا جائے گا اور پرامن ہوگا، جس کی ضمانت میں خود دیتا ہوں، اگر یوم شہداء پر کارکنوں کو روکا گیا یا کریک ڈاون کیا گیا تو یوم شہداء نواز شریف کی زاتی رہائش گاہ جاتی امرا میں منایا جائیگا۔ اگر حکومت نے یوم شہداء پر کریک ڈائون کیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا. صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل کونسل کے اجلاس میں طاہر القادری کے خطاب میں للکار، کاٹ اور جوش خطابت سب کچھ تھا مگر جس تاریخ کا انتظار تھا وہ سامنے نہ آسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button