پاکستانی شیعہ خبریں
آج نواز حکومت کے خلاف نمائش چورنگی پر علامتی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا
شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر نواز حکومت کے خلاف علامتی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر آج شام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری کی سعودی نواز حکومت کے خلاف تحریک کا مجلس وحدت مسلمین نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر نمائش چورنگی پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم کراچی نے شیعہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القران اور مسلم لیگ ق کے کارکناں اور شرکاء بھی شرکت کریں گے۔