امیر جماعت اسلامی کی منافقت، ایران میں شہنشایت اور ترکی کو خلافت کا درجہ دینے کی کوشش
شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کی معلومات عامہ کے کیا کہنے کہ انہوں نے 35 سال پہلے زمین بوس ہونے والی شہنشایت کو ایک بار پھر ایران میں نافذ کردیا، تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا دیر ولا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کے مسئلہ پر میں نے شاہ عبداللہ سمیت ایران کے شہنشاہ سمیت عالم اسلام کو خط لکھا کے چاروں طرف امت کا خون انہیں پکار رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس بیان کے بعد جماعت اسلامی اور امیر جماعت کو مذاق کی علامت بنادیا گیا ہے۔ ری ٹوئیٹ ہونے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کو اپنی معلومات بڑھانے کی ضرورت ہے کہ ایران میں شہنشایت کو ختم ہوئے 35 سال بیت گئے اب کون سے شہنشاہ کو خط لکھ دیا، اس کے علاوہ بھی کافی تنقید اس پوسٹ پر کی جارہی ہے۔
جماعت اسلامی کی منافقت
جماعت اسلامی ایک منافق جماعت ہے جس نے ہمشہ عالم اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غزہ کے معماملے پر بھی اس جماعت نے تعصب اور منافقت سے کام لیا، ایک اور بیان میں اس جماعت کے امیر نے کہا کہ عالم اسلام میں صرف ترکی کے طیب اردغان نے غزہ کے معماملے پر آواز بلند کی۔ یہ بیان بھی انکا تعصب سے بھرپور ہے جبکہ وہ بھول گئے یا انکی معلومات میں نہیں کے غزہ اور فلسطین کی نمائندہ جماعت حماس نے آفیشل صرف ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہماری جنگ میں امداد کی۔ البتہ طیب اردغان نے صر ف بیان دیا لیکن ایران نے عملی امداد کی۔ اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹ ایرانی ساختہ تھے اور اسے ایران نے آٖفیشل قبول کیا ہے۔
ترکی کو عالم اسلام کا رہبر بنانے کی کوشیش
جماعت اسلامی آجکل ترکی کو عالم اسلام کا رہنما بنانے کی کوشیش میں ہے کیوں کہ عالم اسلام میں اس وقت مسلمانوں کی رہنمائی انقلاب اسلامی کے پاس ہے لہذا اس تعصب میں جماعت نے پہلے مصر میں اخوان کی حکومت کے ذریعے اسے رہنما بنانے کی کوشیش کی مگر وہ اپنی حکومت نہیں سمنبھال سکے ۔ اب یہ جماعت منافق ترکی کو یہ عہدہ دینا چاہئتے ہیں۔جبکہ امیر جماعت بھول گئے کے خطے میں اسرائیل کا سب سے قریبی دوست ترکی ہے۔