Uncategorized

معاشرے کی منزل کے تعین میں تعلیمی ترقی اور معیار تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مرکزی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں رہنمائے طلباء کیمپس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء کو ان کیمپس میں داخلہ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہہ یہ آئی ایس او کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ طلباء کی رہنمائی کے لئے ایسے کیمپس کا انعقاد کرتی ہے جن سے انکی بہتر رہنمائی ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آجکل کے ترقی یافتہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کی جا سکتا، قوموں کی ترقی کا دارومدار صرف معیاری تعلیم ہے، ایک معاشرے کی منزل کے تعین میں تعلیمی ترقی، تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور معیاری تعلیم اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایس او رواں سال کو تعلیم و تریت سال کے عنوان سے منا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button