پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، شہید ڈاکٹر امیر مہدی اور حیدر زیدی اور ایس ایچ او غضنفر کاظمی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (کراچی)گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ  شہید ہونے والے شیعہ ڈاکڑ امیر مہدی ، حیدر زیدی اور شیعہ ایس ایچ او غضنفر کاظمی کی نماز جنازہ ادا کردی گئ ہے، ہمارے نمائندے کے مطابق لانڈھی میں شہید ہونے والے ڈاکٹر امیر مہدی کی نماز جنازہ جامع مسجد ابوالفضل العباس لانڈھی 2 میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا یاور عباس صاحب نے پڑھائی۔ جبکہ گذشتہ روز شہید ہونے والے ایک اور مومن حیدر زیدی کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل  انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی، دوسری طرف شیعہ ایس ایچ او غضنفر کاظمی کی نماز جنازہ بھی پولیس ہیڈکوائٹر میں ادا کی گئی اطلاعات کے مطابق شہید غضنفر کاظمی کے سر میں تکفیری دہشتگردوں نے چار گولیاں ماریں۔

کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا بھوت قابو میں نا آنے کی وجہ یہاں سیاسی حلقوں میں چھے ہوئے تکفیری دہشتگرد ہیں ، بارہا نشاندہی کروانے کے باوجود ان اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ دوسری جانب ملکی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ملت تشعیوں کے متحرک کردار سے پریشان ہمارے حکمران سیاسی بنیاد پر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کروا کر ملت جعفریہ کو ان مسائل میں الجھنا چاہتے ہیں۔ مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا وہ اپنا اثر ضرور چھوڑ کر جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button