پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ طالب جوھری جیسی قومی شخصیت کے لئے اخبار میں غلط بیانات لگنا صحافت کی توہیں ھے ،شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل نے کراچی پریس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے حوالے سے خوف و دھشت کا ماحول رکاوٹیں اور اس طرح کے دوسرے کام قابل قبول نہیں پمفلٹ کے ذریعے شرارت کا موقع فراہم کرنا وغیرہ رینجرز و پولیس کی جانب سے عزاداری کے لئے آنے والوں کو مختلف طرح سے پریشان کرنا مناسب نہیں۔۔۔ آئی آر سی واقعی کی مذمت پولیس و ریجرذ کت درمیان ہم آہنگی کا فقدان ھے ہوم سیکریٹری کی طرف سے علماء و خطباء کے داخلوں پپہ پابندی بغیر کسی نوٹس کے ضلعی پولیس کی رکاوٹیں وغیرہ قابل مذمت ہیں توہیں صحابہ کے نام پر پولیس کا قتل شرمناک ھے یہ ملک رسول و اہلیبیت و صحابہ و اولیاء کے ماننے والوں کا ملک ھے اس میں شرپسندوں کی جگہ نہیں علامہ طالب جوھری جیسی قومی شخصیت کے لئے اخبار میں غلط بیانات لگنا صحافت کی توہیں ھے علماء دلائل و معتبر روایات سے گفتگو کرتے ہیں اگر سب کچھ کھول کر بیان کردیا جائے تو سب کے پول کھل جائیں گے

پریس کانفرنس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ شبیر میثمی،جعفر سبحانی،منور نقوی،شبر رضا،علی کرار نقوی،طالب حسین موسوی،فیاض مطھری،قائم رضا موسوی،نادر عباس زیدی،عابد عرفانی،غلام علی عارفی و دیگر علماء و شخصیات نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو محرم الحرام کے متعلق اپنے پیضام سے آغاہ کیا جس میں کئی اہم نکات کو سامنے رکھا گیا۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button