پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل کا دہشتگرد حکومت سے دہشتگردی کے خاتمہ کا مطالبہ

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ علاقے میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے کئی سانحات رونما ہوچکے ہیں، جبکہ پروا انتظامیہ ان میں سے کسی کا سراغ نہیں لگا سکی، حالانکہ انتظامیہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کون لوگ اس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے پروآ میں شہید سید کرم حسین شاہ کے نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز جنازہ میں اہلسنت برادران کی کثیر تعداد شریک تھی، واضح رہے کہ شہید کرم حسین کو 14 اگست کے دن اس وقت شہید کیا گیا جب وہ میلے میں شربت فروشی کے بعد چنگ چی رکشہ میں گھر واپس آرہے تھے۔ ان کے راستے میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد پہلے سے ہی ان کے منتظر تھے جنہوں نے چنگ چی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اس موقع پر شہید کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود تھا مگر وہ فائرنگ میں محفوظ رہا۔ شہید کرم حسین شاہ کو متعدد گولیاں لگی، جس کے باعث موقع پر ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ علامہ رمضان توقیر نے شہید کرم حسین کی نماز جنازہ ادا کرائی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حکومتی کارکردگی سے قطعی طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ میں اہلسنت برادران کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں پر کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ مخصوص دہشت گرد گروہ مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت علاقے میں رونما ہونیوالے دہشت گردی کے پہلے واقعات اور اس سانحہ کا فوری نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کہ انبیاء اولیاء کے مزاروں کو شہید کرنے والے مساجد میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرنے والے کونسے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔
آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں حکومت ملک کو دہشگردی اور دہشت گردوں سے آزاد کرائے۔ آج دہشت گردوں نے ہمیں غریب سید کا جنازہ تحفہ میں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button