Uncategorized

آئین و قانون کے تحت مفاہمت کا راستہ اختیار کرکے انقلابی اور اصلاحاتی کی جائیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو کہنا ہے کہ آئین و قانون کے تحت مفاہمت کا راستہ اختیار کرکے انقلابی اور اصلاحاتی مطالبے پورے کیے جائیں.سنجیدگی سے غور کرکے حل نہ نکالا گیا تو مستقبل میں بھی ایسی سورتحال پیش آسکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت مفاہمت کی راہ اختیار کی جائے اگر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں ایسی رسم چل پڑے گی جن سے آنے والے وقتوں میں چھٹکارا مشکل ہوجائے گا.
انکا کہنا تھا اس وقت اصلاحات اور انقلاب ضروری ہیں اس سلسلے میں جو حقائق پیش کئے جارہے ہیں سنجیدگی سے ان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے لیکن مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے ہی بالاخر مسئلہ کا حل نکالا جاسکتا ہے جو آئین اور قانون کی روشنی میں ہو اور وہ ضروری تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں جس سے نظام میں ہر قسم کے بگاڑ کا خاتمہ کرکے اصلاح ہوسکتی ہے جو انقلاب کا مظہر بن سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button