پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔ اس آپریشن سے جہاں پاک فوج کا حوصلہ بڑھا ہے، وہاں قوم کی نظر میں ان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان بہادر جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ جنہوں نے ملک دشمن، اسلام دشمن اور انسانیت کے دشمن ،دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیئے۔ بلوچستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے۔ اس سے قبل ملک گیر دھرنوں کے موقع پرکروڑوں شہریوں نے دہشت گردی کے ان مراکز کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت لہجے کی تلخی اور بازاری زبان استعمال کئے بغیر لوگوں کی بہتر رہنمائی کر سکتی ہے۔ کسی کی توہین اور اخلاق سے گرا ہوا لہجہ، کسی قومی سطح کے لیڈر کو زیب نہیں دیتا۔ دلیل اور منطق کی سچائی اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ ہوں یا انقلاب و آزادی کے قائدین، قوم ان سے اعلٰی کردار اور بہتر اخلاق کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کی آواز اب ملک کی قسمت بدل کر رہے گی۔ اب ہمیں سنجیدگی سے اس ملک سے کرپشن، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری، غربت و افلاس کا خاتمہ کرکے یہ پیغام دینا ہوگا کہ یہ ملک فقط جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا نہیں بلکہ غریبوں اور مظلوموں کا بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button