پاکستانی شیعہ خبریں
ناظم آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے کاشف حسین شہید
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گذشتہ رات فائرنگ سے شیعہ دوکان مالک کاشف حسین شہید ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کاشف حسین کی الیکڑونک کی دکان تھی جبکہ اسی دوکان پر آج سے چھ ماہ پہلے انکے والد کو بھی دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا۔ گذشتہ رات تکفیریوں نے کاشف حسین کو بھی شہید کردیا ہے۔
کراچی میں گذشتہ روز ایک دن میں دو شیعہ بزنس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو شہید کردیا ہے، پہلا واقعہ یوسف پلازہ میں پیش آیا جہاں آئل ڈپو کے مالک محسن رضآ کو شہید کیا گیا جبکہ رات میں کاشف حسین تکفیریوں کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، حکومتی و سیکورٹی ادارے روایت برقرار رکھتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کو کراچی میں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل نام کام نظر آرہے ہیں۔