
پاکستانی شیعہ خبریں
لاہور، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس آج ہوگا
شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آج شام بروز سوموار مورخہ 20 مئی 2024ء کو بعداز نماز مغربین ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اندوہناک شہادت پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریفرنس مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفیٰ ہاوس وحدت روڈ مسلم ٹاون لاہور میں ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار، سابقین اور علمائے کرام ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کی اتحاد امت کیلئے خدمات اور خطے میں قیام امن کیلئے انکی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔