پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری عزاداری کی اسیر شیعہ رہنماء محمد حسینی کے اہلخانہ سے تعزیت

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری عزاداری راجہ محمد نوازش خان اور سیکرٹری جنرل پشاور ارشد علی حیدری نے گزشتہ روز پشاور دربار حسین امامبارگاہ کے متولی محمد حسین حسینی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر مرحوم کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شرپسندوں نے دربار حسین امامبارگاہ پر حملہ کیا تھا اور متولی محمد حسین حسینی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کروا دیا تھا۔ علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری عزاداری نے کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد کے والد کے انتقال پر ان سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبہ بھر میں فروغ عزاداری کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button