Uncategorized

شہید علی رضا تقوی نے جان دے کر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے شہید ناموس حرمت رسول ص، علی رضا تقوی کی دوسری برسی کے مناسبت سے کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی نے ناموس حرمت رسول ص کیلئے اپنی جان دیکر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا، شہید نے اپنے لہو سے ملت تشیع کی ترجمانی کی کہ ملت تشیع کا ہر جوان ناموس حرمت رسول کا حقیقی پاسدار ہے، اس راہ میں اور اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہید نے یہ ثابت کر دیا کہ شیعہ اور سنی اکٹھے ہیں اور ہمارے درمیاں مرکز وحدت رسول خدا ص کی ذات مبارکہ ہے۔ انہوں نے شہید تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید شیعہ و سنی میں وحدت کی علامت ہے۔ دشمن ہمیں تفرقوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہمیں شہید ناموس رسالت ص علی رضا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ موجودہ دور کے دشمنان رسول ص و دشمنان اسلام ناب محمدی ص، امریکہ و اسرائیل ہیں ہمیں انکے خلاف برسرپیکار رہنا چاہئے اور اس راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ دو سال قبل یوم عشق رسول ص شیعہ سنی اتحاد کا مظہر تھا اور عشق رسول ص کا عملی ثبوت تھا علی رضا تقوی نے امریکی قونصلیٹ کے باہر شہادت کا رتبہ پا کر اپنی شعوری شہادت کے ذریعے فرقہ واریت کے خاتمہ کا اعلان کیا شہید کے خون سے وحدت کا ملنے والا پیغام ناقابل فراموش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button