Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہے

شیعہ نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اور ممتاز قانون دان سید ناصر عباس شیرازی کی گاڑی کو حادثہ، ناصر شیرازی محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما چنیوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے لاہور آ رہے تھے کہ رجوعہ سادات کے قریب ان کی گاڑی سے تیز رفتاری کے باعث اوورلوڈ موٹرسائیکل رکشہ آن ٹکرایا جس سے گاڑی کا پچھلا حصہ بری طرح متاثر ہوا تاہم سید ناصر عباس شیرازی اور ان کے ڈرائیور محفوظ رہے۔ سید ناصر عباس شیرازی کی گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل رکشہ پر کافی تعداد میں چار پائیاں لادی گئی تھی جن کے باعث موٹر سائیکل ڈرائیور تیز رفتاری میں توازن قائم نہ رکھ سکا اور سید ناصر عباس شیرازی کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کی گاڑی بڑی طرح متاثر ہوئی ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے رکشہ ڈرائیور کو معاف کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button