مضامین

عالمی حالات پر کئے گئے علامہ جواد نقوی کے تجزیئے پر علامہ سخاوت علی قمی کے کچھ سوالات

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک علمی اور دینی شخصیت کا تجزیہ دیکھا جو لیکچر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو کی گئی ہے لیکچر کا جو خلاصہ تحریری شکل میں پیش کیا گیا ہے اس کے مطالعہ سے ابهام اور واضح تضادات سامنے آئے ہیں جس کی وضاحت موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں معاون و مددگار ہوگی۔  اس لیکچر کے خلاصہ میں جو تحریری شکل میں پیش کیا گیا ہے ملکی صورتحال کو جین شارپ کے مخملی انقلاب کے ایجنڈے کا حصہ قرار دیا گیا ہے اور پهر ایران میں اس کی ناکامی کا تقابل پاکستان کے موجودہ حالات سے کیا گیا ہے اس میں ابهام اور تضاد یہ ہے کہ اگر یہ جین شارپ کے مخملی انقلاب کے ایجنڈے کا شاخسانہ هے تو یہ مخملی انقلاب کس کی حمایت اور کس کی مخالفت میں لایا جا رہا ہے چونکہ اس مخملی انقلاب کا مقصد ایسا نظام بروئے کار لانا ہے جو عالمی استعمار کے لیے سود مند ہو ایران میں اس مخملی انقلاب کا مقصد وهاں کے اسلامی نظام کی تبدیلی تھا چونکہ وہ نظامِ حکومت استعماری طاقتوں کے مفادات کے مخالف هے پاکستان میں اس مخملی انقلاب کا مقصد کس کو لانا ہے اور کس کو هٹانہ هے؟ اور موجودہ نظام میں ان کو کیا نقصان پہنچا ہے جو اس کے مخالف مخملی انقلاب کی ضرورت ہے؟
اس لیکچر کے خلاصہ میں پاکستان میں موجودہ صورتحال کو عالمی اسٹیبلشمنٹ (سی آئی اے، نیٹو اور یورپی ایجنسیوں) کے ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے اور دهرنے دینے والے دونوں افراد کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ قرار دیا گیا ہے اس تجزیے کی روشنی میں ایک طرف عالمی اسٹیبلشمنٹ اور اس کے ایجنٹ ہیں اور دوسری طرف اس کے مخالف ہیں تو کیا موجودہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں (ن لیگ، پی پی،  اے این پی،  جے یو آئی، ایم کیو ایم وغیرہ) عالمی اسٹیبلیشمنٹ کے مخالف بلاک میں ہیں؟
کیا نواز شریف عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی خطرہ ہے؟
کیا نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے لئے عالمی اسٹیبلشمنٹ (سی آئی اے،سعودی عرب اور انڈین ایجنسی)اور بعض ملکی اداروں کے سربراہ عدلیہ نے اور سابقہ آرمی چیف نے کردار ادا نهیں کیا هے؟۔
کیا موجودہ حکومت ملکی اور بین الاقوامی دہشت گردوں (طالبان. لشکر جهنگوی.داعش وغیرہ) کے مخالف ہیں یا حامی؟ اور یہ بات عالمی اسٹیبلشمنٹ کے حق میں نہیں ہے؟
اپنی تحریر کو طویل نهیں کرنا چاہتا ہوں اس لئے باقی پهلو پهر بیان کروں گا آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ سب مخلصین اور مجاہدین کی حفاظت فرمائے ۔۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button