Uncategorized

شیعہ علماء کونسل واحد قومی پلیٹ فارم ہے جس کا تمام مکاتب فکر سے اتحاد ہے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے آج ھدایت چینل کو لائیو انٹرویو دیتے ھوئے کہا کہ دھشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ملک کے لیے ناسور بن چکی ھے وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رھی ھے ریاستی ادارے اور حکمران مسلسل ناکام ھیں ملک کے طول و عرض میں آئے روز تسلسل کے ساتھ دھشت گردی ھو رھی ھے ایک سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے کی کوشش ھو رھی ھے جو ھم نے پہلے بھی اتحاد و وحدت کی کوششوں سے ناکام بنائی ھے اور پھر بھی ھم اس کوشش کو ناکام بنائیں گے اس ملک میں تمام مسالک کے بزرگ علما مل کر بیٹھے ھیں ھمارا دیوبندی،بریلوی،اہل حدیث اور جماعت اسلامی کے بزرگان اور علما کے ساتھ مسلسل رابطہ ھے،شیعہ علما کونسل واحد قومی پلیٹ فارم ھے جس کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے رابطہ اور اتحاد ھے ۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے دعا گو ھیں ،حمایت کرتے ھیں اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں مگر ھم نے بار بار کہا کہ جب تک یہ آپریشن پورے ملک میں نہیں پھیلایا جائے گا اور نہتے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور لشکروں پر آھنی ھاتج ڈال کر ان کا قلع قمع نہیں کیا جائے گا اس وقت تک امن قائم ھونا ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے وعدہ کیا تھا کہ اس آپریشن کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا اور ایک ایک دھشتگرد کو مارا جائے گا مگر ابھی تک کوئی آثار نظر نہیں آتے ھم توقع رکھتے ھیں اور منتظر ھیں کہ یہ وعدہ کب عملی ھو گا۔ جب تک قرآن کے سزائے موت کے حیات بخش قانون کو تعطل میں رکھا جائے گا اس وقت تک قاتل کنٹرول نہیں ھو سکتے۔وزیر اعظم جب آرمی چیف کو ملنے جی ایچ کیو گئے تو وھاں آرمی چیف کے سوال پر انھوں نے کہا تھا کہ سزائے موت کو بحال کیا جائے گا مگر اب تک رکاوٹ ڈالی جارھی ھیں ،حکمرانوں کو متوجہ کر رھے ھیں کہ اگر ملک میں امن چاھتے ھو تو ھوش کے ناخن لو اور قاتلوں اور مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لے جاو تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔ کراچی،راولپنڈی،پشاور اور خیر پور اور دیگر واقعات کی مذمت کرتے ھیں اور قاتلوں کی جلد گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button