پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ: عید غدیر کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی عید باسعادت غدیر کے موقع پر کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔یہ تقریب مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے معاشرے میں بے بضاعت اور سفید پوش طبقوں کی حمایت کے علاوہ معاشرے سے بیجا اور فضول رسومات کا خاتمہ اس اجتماعی شادی پروگرام کا مقصد بتایا جاتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے اشتہارات اور سوشل میڈیا کے زریعے سے درخواست کی ہے کہ اس اجتماعی شادی میں شرکت کے خواہشمند جوڑے جلد از جلد رابطہ کریں۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی مناسبتوں جیسے یوم عید غدیر اور تیرہ رجب کے موقعوں پر مجلس وحدت کی جانب سے اس اجتماعی کوششوں کو ہر طبقے کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔اجتماعی شادی میں اخراجات اٹھانے کے علاوہ جوڑوں کو مجلس کی جانب سے نقد تحائف بھی پیش کیے جاتے ہیں۔