Uncategorized

دہشتگرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں، ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، بتایا جائے بے گناہ مسافروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، عیدالاضحی کی خوشیوں میں متاثرین سیلاب کو بھی یاد رکھا جائے، سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، چاہتے ہیں احتجاجی مظاہرین عید گھروں میں کریں، حکومت سمیت فریقین لچک کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورۂ کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر بلاتفریق امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں عیدالاضحی کے موقع پر اپنے متاثرہ بھائیوں کو بھی یاد رکھیں کیوں یہ عید ایثار کا پیغام لے کر آتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کی سیاسی و امان کی صورتحال پر سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز ہونیوالے مسافربسوں پر ہونیوالے دہشتگردی حملوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ بتایا جائے کہ بے گناہ مسافروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔ ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور قوم کو حقائق بتاکر ان انسانیت کے قاتل خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں عیدالاضحی احتجاجی مظاہرین اپنے گھروں میں گزاریں حکومت سمیت تمام فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ایسے حالات میں تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button