پاکستانی شیعہ خبریں

نواز شریف مستعفی ہوکر جلد مڈٹرم الیکشن کا اعلان کریں، سردار یار محمد رند

شیعہ نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ نواز شریف پوری قوم پر مہربانی کرکے مستعفی ہو جائیں اور ملک میں فوری طور پر مڈٹرم الیکشن کا اعلان کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام سے تیسرے درجے کے شہری والا سلوک کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں۔ سندھ سندھیوں کا صوبہ ہے۔ الطاف حسین کو صوبے بنانے کا اتنا شوق ہے تو وہ انڈیا جاکر بنائے۔ شوران میں ڈیرہ مرادجمالی کے صحافیوں سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ مئی 2013ء کے عام انتخابات میں ڈی آر او اور آر اوز کے انتخابات تھے۔ فرشتوں اور آسمانی چمک نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو کامیاب کروایا۔ ہمارے حلقے میں ایسے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے جن کے ووٹرز لسٹ میں نام بھی اندراج نہیں تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے ہمارے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیا۔ عام انتخابات میں پورے ملک میں دھاندلیاں ہوئی عمران اور قادری کیساتھ لاکھوں افراد دھرنے دیکر احتجاج کررہے ہیں۔ وہ تبدیلی اور دھاندلیوں کے خلاف ہیں۔ نواز شریف پوری قوم پر مہربانی کریں اور مڈٹرم انتخابات کا اعلان کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ میر حاصل بزنجو نے ہمیشہ ساحل وسائل کی باتیں کرتے تھے۔ اقتدار میں آکر ساحل وسائل کو بچانا تو درکنار بلوچستان کے عوام سے تیسرے شہری کا سلوک کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button