مضامین

عیدغدیر، مسلمانوں کی سب سے بڑی عید/اس دن اللہ کےحکم سے علی خلیفہ بنے

شیعہ نیوز: دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت ،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر ، عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کسی دوسری عید کو نصیب نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ عید غدیر کو عید اکبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: وهو عید اللهالاکبر(1) غدیر ،اللہ تعالی کی سب سے بڑی عید ہے

 دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت ،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر ، عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کسی دوسری عید کو نصیب نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ عید غدیر کو عید اکبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: وهو عید الله الاکبر(1) غدیر ،اللہ تعالی کی سب سے بڑی عید ہے ۔ غدیر کے دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) نے اللہ تعالی کے حکم سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا خلیفہ اور جانشین مقرر کیا۔ لہذا یہ دن اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم دن ہے۔

لغت میں عید کے معنی پلٹنے، لوٹنے اور بازگشت کے ہیں اصطلاح میں کچھ خاص دنوں کو عید کہا جاتا ہے تاکہ اندنوں میں انسان اپنے پروردگار کی جانب پلٹے اور اس کی رحمتیں دوبارہ حاصلکرے-
علی علیہ السلام کی نگاہ میں ہر وہ دن عید کا دن ہے جس میں انسان خدا کینافرمانی نہ کرے: کل یوم لا یعصی الله فیه فهو عید(2) جس دن بہیانسان گناہ نہ کرے وہ دن عید ہے-
قرآن مجید میں حضرت عیسی علیہ السلام کی دعاموجود ہے،جس میں انہوں نے خدا وند متعال سے آسمانی دستر خوان کے نزول کی درخواست کیہے-تاکہ وہ دن ان کیلئے اور ان کی آیندہ نسلوں کیلئے عید کا دن بن سکے :ربنا انزلعلینا مائدة من السماء تکون لنا عیداً لاولنا ولآخرنا و آیة منک (3)
پروردگار ہمارے اوپر آسمان سے دستر خوان نازل کردے تاکہ ہمارے اول و آخر کےلئے عید ہوجائے اور تیری قدرت کی نشانی بن جائے-
اگر مادی نعمت کانزول عید کاسبب ہے تو یقینا ولایت جیسی عظیم ترین نعمت کا نزول اور اعلان،اس دن کو عید اکبربنایا سکتا ہے-
اسی وجہ سے بعض روایات میں اسے عید شیعہ یا عید اہلبیت علیہمالسلام بہی کہا گیا ہے-امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں انه یوم عید ،جعله عیداًلنا-ْ—لموالینا و شیعتنا (4)
غدیر عید کا دن ہے،خدا نے اسےہمارے لئے اور ہمارے شیعہ کیلئے عید کا دن قرار دیا ہے-

غدیر کے مندرجہ ذیل نام اور اوصاف:
1۔ عیداللہ الاکبر
2۔ یوموقوع الفرج
3۔ یوم مرضاة الرحمٰن

4۔ یوممرغمہ الشیطان
5۔ یوم منارالدین
6۔ یوم القیام

7۔ یوم السرور

8۔ یومالتبسم

9۔ یوم الارشاد
10۔ یوم الرفع الدرج20-یوم البرہان
11-یوم وضوح الحجج

12-یوم محنة العباد

13-یوم الایضاح

14-یوم دحر الشیطان

15-یوم البیان عن حقایقالایمان

16-یوم الولایۃ
17-یوم الکرامة
18-یوم کمال الدین
19-یوم الفصل

20۔ یوم البرہان

21۔ یوم نصب امیرالموٴمنین

22۔ یوم الشاہدوالمشہود

23۔ یوم العہد والمعہود
24۔ یوم الزینۃ
25۔ یوم قبول اعمال الشیعہ

26۔ یوم الدلیل علی الرواد
27۔ یوم الامن و المأمون
28۔ یوم ابلاء السرائر
29۔ عید اہل البیت
30۔ عید الشیعہ
31۔ یوم العبادة
32-یوم اظہارالمصون منالمکنون
33-یوم ابلاء خفایا الصدور

34۔ یوم المیثاق المأخوذ
35-یوم النصوص علی الخصوص

36-یوم محمد و آلمحمد

37-یوم الصلوٰة
38۔ یوم الشکر

39-یوم الدوح

40، یوم الغدیر

41-یوم الصیام

42-یوم اطعامالطعام

43-یوم العید
44۔ یوم الملأ الاعلی
45۔ یوماکمال الدین
46۔ یوم الفرح
47۔ یوم الافصاح عن المقام
48 ۔ یوم التبیانالعقود عن النفاق و الجحود
49۔ یوم الجمع المسئول
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(1) الغدیر ج 1 ص 286

(2) (نهج البلاغه حکمت428)

(3) (سورہ مائدہ114)

(4) (مصباح المتہجد700)

بشکریہ: مہر نیوز ایجنسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button