Uncategorized

ملک کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے سیاسی فرعونوں سے نجات ضروری ہے، حامد رضا

شیعہ نیوز (فیصل آباد) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا، حکومت نے وزارت خارجہ کو دو بوڑھوں کے سپرد کر رکھا ہے، امریکہ اور بھارت آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھوبی گھاٹ فیصل آباد کے کامیاب جلسے کے بعد جامعہ رضویہ میں کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی حاصل ہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے، قوم نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں سے نجات چاہتی ہے، لاہور کا جلسہ تختِ لاہور کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرسی اور کمیشن کی سیاست دفن کرکے دم لیں گے، پاکستان کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے سیاسی فرعونوں سے نجات ضروری ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے فرسودہ اور بوسیدہ نظام ختم کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button