شہید علامہ علی اکبر کمیلی کا چہلم، علامہ عباس کمیلی کا خطاب، شہید کے کاموں کو جاری رکھنے کا عزم
شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ شہید علی اکبر کی قومی و ملی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،امام بارگاہ شاہ خراسان میں منعقدہ شہید کے چہلم کی مجلس و تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہید سچے عاشق رسول اور امام حسینؑ کے عزادار ہونے کے ساتھ ساتھ ذاکر اہلبیت ؑ بھی تھے ۔ان کی شہادت ملت کا بڑا نقصان ہے انہوں نے اپنی جان قربان کر کے حیات نو پائی ۔اس موقع پر علامہ حیدر علی جوادی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا رضوی ،مولانا مرزا یوسف حسین ،علامہ اکرام حسین ترمذی ،علامہ اظہر حسین نقوی ،مولانا شبیہہ الرضا زیدی ،علامہ ظہیر عباس عابدی ،صغیر عابد رضوی ،علامہ شبیر الحسن طاہری ،علامہ علی کرار نقوی سابق وزیر مصطفے گوکل ،میر سحین علی علامہ مجلسی،علامہ نثار قلندری ،علامہ فرقان عابدی ،سلمان مجتبیٰ ،مولانا حسن رضا ،شمس الحسن شمسی ،مجاور حسین تبسم ایڈووکیٹ ،سبطین کاظمی،حکیم محمد احمد زیدی ،شبر رضا،موسیٰ عابدی،پروفیسر علی امام،مولانا سعید حیدر ،ڈاکٹر جواد او ریاض حیدر زیدی بھی موجود تھے،بعد ازاں شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔