اپنے بچوں میں سے لائق ترین فرزند کو علم دین کیلئے وقف کریں، علامہ ناصر عباس جعفری
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے علم کو مادیت کا شکار کر دیا ہے۔ علوم آل محمد (ع) کا درجہ بلند ترین ہے۔ اس علم کے ذریعہ اہل بیت (ع) اور انبیاء (ع) کی پہچان حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں میں سے لائق ترین فرزند کو علم دین کے لئے وقف کریں۔ یہ ایک المیہ ہے کہ محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے دینی طالبعلم بنتے ہیں۔ ٹیکسلا عزاداروں کی سرزمین ہے، اس علاقہ میں اس مدرسہ کا وجود ایک شجرہ طیبہ ہے۔ یہ اس لئے بنا تاکہ علوم محمد و آل محمد (ع) کو آپ تک پہنچائے۔ ولایت آل محمد (ع) کی ترویج کا مرکز مدرسہ ہے۔ یہاں علم بیچا نہیں جاتا۔ امید ہے مومنین خمس دے کر اپنے رزق کو پاک و طاہر بنائیں گے۔ ہماری نسبت پاک و طاہرین کے ساتھ ہے، لہذا ہمیں پاک و طاہر بننا چاہیے۔