پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو نہ لگانے کا اعلان

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی آئی خان، صادق حسین بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ اور صفائی کے مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تاجران کے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ڈی آئی خان میں کرفیو نہیں لگے گا۔ پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محرم کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے، شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیل کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button