پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا تین روزہ ’’سفیران ولایت‘‘ کنونشن جاری

شیعہ نیوز (پشاور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کا 41واں سالانہ ’’سفیرانِ ولایت کنونشن‘‘ جامعہ شہید عارف حُسین الحُسینی پشاور میں جاری ہے، آج صبح پورے ڈویژن اور ڈویژن کے تمام ماتحت یونٹس کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جبکہ اہم کانفرنس ’’مھدویت امید بشریت‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور اہل سنت و اہلِ تشیع علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جس کے بعد تنظیم سے وابسطہ سابقین کے لئے محفل مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا، رات کے وقت شہدائے اسلام کو یاد کرتے ہوئے شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف علماء نے تقاریر کیں اور ترانے پیش کئے گئے۔ بعد میں شہداء کے خانوادگان کے تاثرات بھی پیش کئے گئے اور خانوادگانِ شہداء کو تحفے دیے گئے۔ اسی طرح کنونشن کے تیسرے روز اتوار کو صبح شہیدِ قائد ملت علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کی جائے شہادت پر سکائوٹ سلامی پیش کی جائے گی، جس کے بعد کنونشن کے نام سے منسوب سفیرانِ ولایت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسی طرح کنونشن کے آخری پروگرام میں ووٹنگ کا مرحلہ ہو گا، جس کے بعد اگلے سال کے لئے نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button