Uncategorized

عزاداری کو محدود کرنے کے کسی بھی حکومتی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب

شیعہ نیوز (لاہور) محکمہ داخلہ کی جانب سے عزاداری نواسہ رسولۖ محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک میں بے چینی کی فضا قائم کرنے سے باز رہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تحفظ عزاداری سیل سجاد بیگ ایڈوکیٹ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہمارے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر مکتب فکر کا بنیادی و آئینی حق ہے، اس پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ محرم الحرام کا مہینہ تمام مسلمانوں کے لیے بے حد عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اور نواسہ رسول کی قربانیاں کسی مسلک یا فرقہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہیں، چودہ سو سال پرانی اسلامی تاریخ کو پنجاب حکومت کی خواہش پر ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے مسئول سجاد بیگ ایڈوکیٹ نے پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدام پر عزاداری سیل کا ہنگامی اجلاس کل لاہور طلب کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button