Uncategorized

کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا دھرنا، اصغریہ اسٹوڈنٹس نے حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے جبری گمشدہ کئے گئے لاپتہ شیعہ افراد کی فوری بازیابی کیلئے خانوادوں کے کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کو سب سے زیادہ خطرہ بیدار اقوام سے ہے، محب وطن اور غیور ملت تشیع پاکستان کو مخصوص گروہ کی جانب سے سعودی عرب کی خوشنودی کیلئے پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرکے شیعہ نوجوانوں کو اٹھا لینا اور سالوں تک انہیں گمشدہ رکھنا پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف عمل ہے، ایک آزاد آئینی ریاست میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کیسے ہو سکتی ہے۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں ملت جعفریہ کا خون شامل ہے، پاکستان بنانے والے ہی پاکستان کو بچائیں گے، افواج پاکستان اور سیکیورٹی ادارے ہمارے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنوں اور غیروں کو پہچانا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کے پاکستان میں ہر مکتب فکر کو عبادات اور رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے۔ محسن علی اصغری نے گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پُرامن جدوجہد کی حمایت کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button