عزاداری کے تحفظ کیلئے اپنی بے لوث کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سیرت عباس
شیعہ نیوز(کراچی) محرم الحرام میں عزاداری کے اجتماعات کی سکیورٹی کے حوالے خدمات انجام دینے والے ادارے شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری سیرت عباس نے کہا ہے کہ ہم نے ملت تشیع کے دفاع اور عزاداری کے تحفظ کا جو عزم کیا ہے، اسے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ سیرت عباس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عزاداری کے تحفظ کے لئے اپنی بے لوث کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شیعہ سیفٹی آرگنازیشن کے زیر اہتمام کراچی کے امامبارگاہ، حسینی مشن میں سکیورٹی نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سیفٹی نے ملت تشیع کے دفاع اور عزاداری کے تحفظ کا عزم کیا ہے، ہم کوئٹہ اور کراچی کے بعد لاہور میں جامع سکیورٹی نظام کو قائم کرنے کی عملی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں، محرم میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی کے نظام کو متعارف کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کو کراچی کے ایک اور امامبارگاہ میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور اس کے علاوہ میٹل ڈیٹیکٹر بھی تقسیم کئے جائیں گے، عزاداری کے تحفظ کے لئے اپنی بے لوث کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔