Uncategorized
دہشتگرد مولوی احمد لدھیانوی سپاہ صحابہ کا سرپرست اعلیٰ، اورنگزیب فاروقی صدر بن گیا
شیعہ نیوز (کمالیہ) کالعدم دہشتگرد و فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ جو اس وقت اہلسنت و الجماعت کے نام سے سرگرم عمل ہے، کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوا۔ اجلاس میں سپاہ صحابہ کے سرپرست خلیفہ عبدالقیوم کی وفات کے بعد نئے سرپرست اور کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا نیا سرپرست مولوی احمد لدھیانوی کو بنا دیا گیا جبکہ مرکزی ترجمان اورنگ زیب فاروقی کو کالعدم سپاہ صحابہ کا مرکزی صدر بنا دیا گیا۔ دہشتگرد جماعت کی مجلس شوریٰ نے مرکزی سیکرٹری جنرل کے لئے خادم حسین ڈھلوں کو منتخب کیا۔ یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ میں اختلافات کے بعد جماعت کا مرکز جھنگ سے کمالیہ منتقل ہو گیا ہے جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کا دوسرا دھڑا ہنوز جھنگ میں ہی مقیم ہے۔