Uncategorized

کربلا کا تقاضہ ہے کہ ہم ظالمین و مستکبرین کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے کہا ہے کہ عصر کربلا کا تقاضہ ہے کہ ہم ظالمین مستکبرین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، عزاداری کو محدود کرنے کی مزموم سازشیں ہو رہی ہیں جس میں دشمن کو ماضی طرح ناکامی کا سامنا ہوگا۔ محرم الحرام کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مرکزی صدر آئی ایس او تہور عباس حیدری نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ایک پھر سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرنے کیلئے آن پہنچا ہے، اس واقعہ کو 14 سو سال گزر چکے ہیں مگر اب بھی افق آسماں پر چاند محرم نمودار ہوتے ہی پوری دنیا میں ہر باضمیر انسان اور باعزت انسان اس ذبیح عظیم کی یاد میں عزاداری بپا کی جاتی ہے اور یہ شہادت امام حسین (ع) کا معجزہ ہے کہ بغیر کسی بلاوے کے کروڑوں عاشقان حسین علیہ السلام اس الٰہی اور حسینی علم کے نیچے منظم نظر آتے ہیں۔

تہور عباس حیدری نے کہا کہ شہادت سید الشہداء (ع) کی بدولت حسینیوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم کر دیا ہے اور شہادتوں کا سفر آج بھی جاری ہے، آج بھی کربلاء جاری ہے، مائیں آج بھی اپنے جگرپاروں سے محروم ہو رہی ہیں، عزاداری کو محدود کرنے کی مذموم سازشیں ہو رہی ہیں جس میں دشمن کو ماضی کی طرح ناکامی کا سامنا ہوگا۔ تہور عباس حیدری نے مزید کہا کہ یزید وقت آج پھر اسلام کے درپے ہے اور معاشرے کو ظلم و بربریت اور لادینیت سے بھرنا چاہتا ہے، عصر کربلا کا تقاضہ ہے کہ ہم ظالمین مستکبرین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری امام حسین (ع) کا تحفظ جاری رکھیں اور حقیقی روح عزاداری کو اجاگر کرکے طاغوت و استعمار کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button