Uncategorized

آئندہ سندھ کی مساجد میں ایک ہی خطبہ جمعہ ہوگا,وہ بھی وزرات مذہبی امور تحریر کرے گی، قیوم سومرو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت نے نیا فارمولا تیار کر لیا۔ صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو کہتے ہیں کہ صوبے کی تمام مساجد میں جمعہ المبارک کا خطبہ وزارت مذہبی امور تحریر کرے گی، تاہم علما نے تجویز کو ناقابل عمل قرار دید یاہے۔سندھ کی مساجد میں ایک ہی خطبہ جمعہ ہوگا اور وہ بھی وزرات مذہبی امور تحریر کرے گی۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو نے فارمولے کی تفصیلات بتائیں۔ عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ وفاق سے تین ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے، جلد قانون سازی بھی ہوگی، تمام علمائے کرام پر مشتمل بورڈ خطبات تیار کریں گے، علما نے سندھ حکومت کے فارمولے کو اچھا اقدام تو قرار دیا لیکن اس پر عمل کے حوالے سے کئی سوال اٹھا دیئے۔ مفتی نعیم کہتے ہیں کہ فارمولے پر عمل کیسے ہوگا۔ معروف عالم دین حاجی حنیف طیب نے سندھ حکومت کی تجاویز کو سرے سے ہی ناقابل عمل قرار دے دیا۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت روکنے کیلئے صرف تجاویز کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button