پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس اور علامہ امین شہیدی کے خیبر پختونخوا میں داخلہ پر پابندی عائد

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت دیگر رہنماوں پر ماہ محرم الحرام کے دوران خیبر پختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان رہنماوں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب علامہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد پہنچے تو مقامی انتظامیہ نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو مجبوراً راستہ دینا پڑا، ذرائع کے مطابق ایک باقاعدہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی پر خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہنگو، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نقص امن کا جواز بنا کر محرم الحرام میں داخلے اور مجالس عزاء سے خطاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button