پاکستانی شیعہ خبریں

امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء تا قیامت اسلام کی تاریخ میں زندہ رہیں گے، مولانا باقر زیدی

شیعہ نیوز(خیرپور) معروف عالم دین مولانا سید باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں سر کٹوا کر اسلام کی تاریخ رقم کی۔ حضرت امام حسین  (ع) اور ان کے رفقاء کے خون سے اسلام کی آبیاری ہوئی وہ مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری اور امام بارگاہ قصر حسینی میں محرم کی دوسری مجلس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین  (ع) اور ان کے رفقاء تا قیامت اسلام کی تاریخ میں زندہ رہیں گے۔ سید گدا حسین شاہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ امام بارگاہ فیض حسینی اور مرکزی امام بارگاہ لقمان میں مولانا اسدشاکری اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین  (ع) اور ان کے رفقاء اسلام کی خاطر شہید ہوئے اور شہادت حاصل کر کے فتح یاب ہوئے ۔دریں اثناء امام بارگاہ محبان حیدری میں مولانا سید افضل زیدی ،امام بارگاہ عون محمد اور عزا خانہ نواب اصغر عباس نے مولانا قمبر علی شاہ نقوی امام بارگاہ دبیر حسین میں مولانا فدا حیدر امام بارگاہ پنجتی شوکت میں مولانا حسن علی نقوی ،امام بارگاہ سجادیہ حسینیہ میں علامہ مستجاب حیدر عابدی امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرا میں علامہ فیروز عباس امام بارگاہ بھر گڑی اور امام بارگاہ جعفریہ میں مولانا ذوالفقار حسین لاڑک اورامام بارگاہ قصر عباس میں مولانا محمد علی شاہ نے خطاب کیا جبکہ سوز خوانی محمد مختار جعفری ،سید عاطف زیدی ،سید باقر نقوی اور مسلم عباس کاظمی نے کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button