
گلگت بلتستان کے طلباء کےقائد راجہ عابد کو ڈرانے کی کوشش انتہائی پست اور شرمناک رویہ ہے،اپوزیشن لیڈرکاظم میثم
طلباء کی تعلیم کے لیے راجہ عابد جس طرح سوز جگر رکھتا ہے انہیں داد دینی چاہیے
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اورقائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ تعلیم اچھی ہو جائے اور شعور معاشرہ پر حامی ہو جائے تو ہر محلہ میں راجہ عابد پیدا ہو گا، جن پر جعلی نعروں اور مکاری سے حکومت ممکن نہیں ہو گی۔ طلباء کی تعلیم کے لیے راجہ عابد جس طرح سوز جگر رکھتا ہے انہیں داد دینی چاہیے لیکن ان کو ڈرانے کی کوشش انتہائی پست اور شرمناک رویہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 700رہنماؤں کےخلاف جھوٹے مقدمات اور درجنوں کی گرفتاری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پریس کانفرنس
راجہ عابد چلاس کا نوجوان قائد طلبا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے۔ انکے شعور، جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ انکو اپوزیشن چیمبر میں جلد بلا کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان شعوری سفر پر ہے۔ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ ظلم، فسطائیت، مکاری اور عیاری ریت کی دیوار ثابت ہو گی اور یہاں کی یوتھ اپنے حقوق چھین کے لے گی۔