واہ کینٹ میں بھی داعش کے بینر آویزاں، تحقیقات شروع
شیعہ نیوز (راولپنڈی) بربریت پسند گروہ داعش کے اثرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، راولپنڈی کے حساس علاقہ واہ کینٹ میں داعش کے بینرز پکڑے گئے ، وال چاکنگ، وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ داعش پنجاب میں رائیونڈ کے قریب اپنا دفتر قائم کرنا چاہتی ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق واہ کینٹ کے سول علاقہ میں اتوار کی صبح مبینہ طور پر داعش کی جانب سے تین بینر آویزاں کئے گئے، ان بینزر کو حساس اداروں نے قبضہ میں لےلیا تھا، جبکہ پیر کی صبح بعض دیواروں پر چاکنگ کی گئی جسے مٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بینرز پر درج تھا کہ اسلام کے غلبہ کے لئے پوری دنیا پر چھا جاؤ، یقینی طور پر یہ بینرز داعش کے ہمدردوں کی جانب سے لگائے گئے تھے، ادھر حساس اداروں کو عابد کہوٹ نامی شخص کی بھی تلاش ہےجس کے حوالہ سے محکمہ سندھ کی جانب سے مراسلہ تحریر کیا گیا تھا کہ عابد کہوٹ کی ازبک شہری ولید الامہ سے ملاقات ہوئی ہےاور اسے داعش کےکنٹری ہیڈ کے طور پر پیشکش کی گئی ہے۔