Uncategorizedپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی

اجلاس کے پہلے روز سابق مرکزی صدر  حسن عارف اور رکن مرکزی نظارت اطہر عمران نے ریجنل صدور و نمائندگان سے گفتگو کی

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پہلے اجلاس مرکزی کونسل برائے سال 2024-25 کا باقاعدہ آغاز مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفی ہاؤس لاہور میں ہوگیا۔

اجلاس کے پہلے روز سابق مرکزی صدر  حسن عارف اور رکن مرکزی نظارت اطہر عمران نے ریجنل صدور و نمائندگان سے گفتگو کی۔ رہنماوں نے تنظیم کے مقاصد، اہداف اور دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے الجولانی کے بارے میں معلومات پر مقرر ایک کروڑ ڈالر کا اعلان واپس لے لیا

اجلاس میں نئے سال کی مرکزی کابینہ کی بھی  منظوری دی گئی۔ مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق ثاقب علی مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل، واجد علی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button